صنعتی ورکرز کو کم سے کم اجرت کے حوالے سے بھرپور آگہی فراہم کی جائے گی سید محمد حیدر شاہ

Published on December 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر لیبر ساھیوال ڈویژن سید محمد حیدر شاہ نے کہا کہ سیکرٹری لیبر نبیل جاوید اور ڈائریکٹر جنرل لیبر ارشد محمود کے خصوصی احکامات پر محکمہ لیبر کم سے کم ماہانہ اجرت25ہزار روپے کروانے کیلئے ڈویژن بھر میں خصوصی مہم کا آغاز کر رہا ہے اور اس سلسلہ میں صنعتی و تجارتی اداروں کے دورے شروع کر دیے گئے ہیں جہاں صنعتی ورکرز کو کم سے کم اجرت کے حوالے سے بھرپور آگہی فراہم کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےآدم ملک ساہیوال میں آجر اور اجیران کی آگہی کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس آگاھی سے مہنگائی کے دور میں صنعتی ورکرز کی مالی مشکلات میں کمی ھوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ، پاکپتن ، ساھیوال میں صنعتی وتجارتی اداروں کے دورے کیے جائیں گے۔ سیمینار میں لیبر آفیسر میڈم فروا نے بریفننگ دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog