ٹائیگر فورس جھنگ کے متعدد نا تجربہ کار اہلکاروں کی من مانیاں عروج پر

Published on September 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

گندگی کے انبار اور گندے پانی کے جوہڑ ختم کئے جائیں اہلیان علاقہ کا مطالبہ
جھنگ (یواین پی ) ٹائیگر فورس جھنگ کے متعدد نا تجربہ کار اہلکاروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی مذکورہ عملہ میو نسپل کارپوریشن جھنگ کے سرکاری کاموں میں بے جا مداخلت کرنے کے ساتھ ساتھ عملہ صفائی جو اپنے اپنے علاقوں میں اپنے فرائض و منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں کو ہراساں کر کے اُن سے زبر دستی سامان چھین کر اُنھیں اپنے من پسند اشخاص کی گلیاں وغیرہ صاف کروانے میں مصروف عمل ہو کر رہ گئے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے یواین پی سروے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ عملہ کے اس گھنائو نے اقدام کے نتیجہ میں شہر بھر کے سینٹری انسپکٹرز و میٹس وغیرہ بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ٹائیگر فورس کا عملہ غیر قانونی طور پر سینٹری انسپکٹرز و میٹس وغیرہ سے زبر دستی سرکاری ریکارڈ چھین کر قانون کے تقدس کو پامال کرنے میں مصروف عمل ہیں جن کی اس بے جا مداخلت کے نتیجہ میں شہر بھر کے متعدد علاقوں میں غلاظت کے انبار جبکہ گٹروں سے اُبلتا ہوا گندہ پانی جو کہ ایک گندے جو ہڑ کی شکل اختیار کر چکے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر کے مختلف علاقوں کی آ بادی مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو کر بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئی ہے ان حالات کی روشنی میں مذکورہ افراد نے چیف آ فیسر میو نسپل کارپوریشن جھنگ خالق داد اور بالخصوص ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو جو اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں سے مذکورہ ٹائیگر فورس کے عملہ کے اس گھنائو نے و غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes