نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی صحافی کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ،صحافی اور اہل خانہ محفوظ

Published on April 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

بورے والا(یواین پی) مقامی صحافی پر قاتلانہ حملہ۔نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی صحافی کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ،صحافی اور اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے،تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی ملک طالب حسین اپنے دوستوں کے ہمراہ گلی کے باہر کھڑے تھے کہ دو نامعلوم مشکوک موٹر سائیکل سوار وہاں سے گزرے تو ملک طالب فوری طور پر گھر کی جانب گئے ابھی وہ دروازہ بند کررہے تھے کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انکے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس پر ملک طالب اور اسکے اہل خانہ نے چھپ پر جان بچائی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے نامعلون ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes