مہنگائی بے روزگاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کواحتجاج پرمجبورکردیا

Published on March 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

\"lo\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)مہنگائی بے روزگاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کواحتجاج پرمجبورکردیاہے حکومت غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرقابوپانے میں ناکام ہوچکی ہے دیہاتوں میں ساری ساری رات بجلی بندرہتی ہے جبکہ شہرمیں8سے 11گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے بے روزگاری نے عوام کوخودکشیوں پرمجبورکردیاہے ان خیالات کااظہارمعروف سماجی رہنما فاروق احمد خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کوریلیف پہنچانے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے اب عوام بے سہاراہوچکے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے ،روز مرہ استعمال کی چیزوں میں روزانہ اضافہ ہورہاہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اورمہنگائی کے ہاتھوں ذلیل وخوارہورہے ہیں۔پیٹرولیم کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہورہاہے بجلی کے بلوں میں بھی روزانہ اضافہ ہورہاہے حکومت آئے روز بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام کی چیخیں نکال رہی ہے۔آٹابھی غریبوں کی پہنچ سے دورہوتاجارہاہے شہراورگردونواح میںآٹا 60سے 70روپے فی کلوفروخت ہورہاہے ۔ شہرمیںآٹاموجود نہیں،لوگ آٹا بلیک میں خریدنے پرمجبورہوگئے ہیں، مہنگائی نے سفید پوش شہریوں کاجینامحال کردیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题