دی ایجوکیٹر سکول ٹیپو روڈ راولپنڈی میں جشن بہاراں فیسٹیول کا انعقاد

Published on April 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

Shak
راولپنڈی (یواین پی)دی ایجوکیٹر سکول ٹیپو روڈ راولپنڈی میں جشن بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا ، اس موقع پر چیف اگزیکٹومسز عنبر جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طلبا کی ذہنی صلاحیتوں کو جلا بخشنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے جامع منصوبہ کی اشد ضرورت ہے کیونکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی و تفریحی سرگرمیاں قوموں کی تعمیر میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔وہ قومیں جو ذہنی صحت کے ساتھ جسمانی صحت کا خیال رکھتی ہے و ہ دنیا میں کامیاب و کامران قوموں کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔کالج کی پرنسپل عنیزہ مشتاق نے طلباء و طالبات سے اپنے مختصر خطاب میں سکول کی سالانہ نصابی وہم نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طلباء کو صرف کتابی علوم سکھانے سے ان کے اندر کی دیگر مخفی صلاحیتیں منقود ہو جاتی ہیں جوکہ نقصان دہ امر ہے۔ طلبا ء کو نصابی سگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیے۔کیونکہ یہ سرگرمیاں طلباء کے اندر جوش و جذبہ عزم وحوصلہ برداشت اور مثبت سوچ کو بیدار کرتی ہیں جوکہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی نسل ہمارا کل کا مستقبل ہے اور اگر ہم اپنے کل کو سنوارنا اور روشن بنانا چاہتے ہیں تو اپنے آج کو روشن کرنا ہوگا۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے طلبا ء و طالبات کوایسا پلیٹ فارم مہیا کر یں جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرسکیں۔جشن بیاراں فیسٹیول میں لگے سٹالز پر والدین اور بچوں کا رش رہا اور بچوں کی خوشی دیدنی تھی ۔بچوں نے چہرے پر پینٹ کرایا ،کولڈ ڈرنگ اور چنا چاٹ کیساتھ ساتھ مہنی کے سٹالز پر بھی خوب رش رہا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes