موٹر وے خاتون زیادتی، ملزم عابدہاتھ نہ لگا، دوسری بیوی بھائی بہنوئی گرفتار

Published on September 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

پولیس کی بھاری نفری کا رات گئے حویلیاں دیہاتوں کا سرچ اپریشن،اہم پیش رفت
رائیونڈ( یواین پی) پولیس موٹر وے پر خاتو ن زیادتی کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم عابد ملہی کی مخبری رائیونڈ کے نواح تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ میں ہوئی پولیس کی بھاری نفری نے راؤخاں والہ سات میل کے ایریا میں رات گئے حویلیاں دیہاتوں کا سرچ اپریشن ملزم عابد فرار اسکی دوسری بیوی بھائی بہنوئی گرفتار کیس میں اہم پیش رفت ،پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عابد علی ملہی کے ہمراہ قلعہ شاد شاہ سے فرار ہونے والی اسکی بیوی بشری کو مانگا منڈی سے جبکہ عابدملہی کے بھائیوں صابر اور برادرنسبتی عارف علی کو فورٹ عباس سے گرفتار کرانے میں ملزم عابد کے برادر نسبتی عباس کو اور اسکے دوبھائیوں سلامت اور بوٹا سمیت رہا کردئے گئے اور ڈی این اے آنے پر ملزم وقار کو بھی رہاکر دینے کی امید ہے ہیں پولیس متاثرہ خاتون کو شناخت پریڈ پر رضامند کرنے کی کوشش جاری ہے اور ملزم عابد ملہی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ ملزم پنجاب سے کہیں باہر نکلنے میں کامیا ب ہوگیا ہے،پولیس کے مطابق بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی آخر چھری کے نیچے ہی آنا ہے امید ہے کہ اگلے دودن میں مرکزی ملزم کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ہونگی پنجاب پولیس جوانوں کی گذشتہ رات گئے سرچ اپریشن ایک مثالی جدو جہد کا عکاس تھا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes