پاکستان واپسی پر خوش ہوں ٗ محمد نواز شریف

Published on July 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

index
اسلام آباد(یوا ین پی)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ وہ صحت یاب ہوگئے ہیں اور پاکستان واپسی پر خوش ہیں۔پاکستان روانگی سے قبل میڈیاسے گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وہ قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انھیں نیک خواہشات بھیجی ٗوزیراعظم نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ پاکستانیوں کو خیروبرکت دیاور حفاظت سے رکھے۔ اپنے خیرخواہوں کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔عبدالستارایدھی کے انتقال پروزیراعظم نے کہاکہ ایدھی صاحب کے انتقال پر بہت دکھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایدھی صاحب کی بہت خدمات ہیں۔ اس طرح کے لوگ کبھی کبھی پیدا ہوتے ہیں۔ بحیثیت قوم ایسے لوگوں کی قدر کرنی چاہئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy