ہفتہ میں دو دن نالیوں کی صفائی کے لئے مخصوص کر دیئے جائیں انجمن تاجران بوریوالہ

Published on September 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

نالیوں سے نکالے جانے والے کیچڑ کے ڈھیر بروقت اٹھائیں جائیں،دوکانداروں کا مطالبہ
بورے والا(یواین پی )میونسپل کارپوریشن بورے والہ کی جانب سے عارف بازار میں گزشتہ کئی روز سے نکاسی آب کی نالی سے کیچڑ نکال کر دوکانوں کے سامنے ڈھیر لگائے جا رہے ہیں جو بروقت اٹھائے نہیں جاتے انجمن تاجراں عارف بازار حقیقی گروپ کے عہدیداروں نے بتایا کہ پہلے کورونا وائرس اور لاک ڈائون سے ہمارے کاروبار بری طرح متاثر ہوئے لیکن اب میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے جس طرح دکانوں کے سامنے گندگی کے انبار لگارکھے ہیں اس طرح ہمارے کاروباربالکل تباہ ہو چکے ہیں ہم نے بلدیہ انتظامیہ سے گزارش کی تھی کہ ہفتہ میں دو دن نالیوں کی صفائی کے لئے مخصوص کر دیئے جائیں لیکن ایسا نہیں ہوا دوکانوں کے سامنے بنے تھڑے توڑ دیئے گئے ہیں تھڑے ٹوٹنے اور گندگی کے انبار سے گاہک دوکان میں جانے سے گریزاں ہیں جس سے دوکان داروں کے کاروبار ختم ہوکر رہ گئے ہیں
انجمن تاجرانں عارف بازار حقیقی گروپ نے یواین پی کی وساطت سے میونسپل کارپوریشن بورے والہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نالیوں سے نکالے جانے والے کیچڑ کے ڈھیر بروقت اٹھائیں جائیں اورصفائی کامناسب بندوبست کیا جائے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog