حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے;اسد عمر

Published on November 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر جاری لانگ مارچ کے روٹ کے بعد راولپنڈی پہنچنے کا دن بھی تبدیل ہو گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔اسد عمر کے ٹوئٹ کے مطابق 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کا حکومت مخالف لانگ مارچ گزشتہ جمعے لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes