کورونامریض دبئی پہنچانے پربھارتی ایئرلائن پرپابندی عائد کردی گئی

Published on September 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی) کورونا وائرس کا مریض دبئی پہنچانے پر بھارتی ایئر لائن پر پابندی لگادی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کی جانب سے بھارت سے دبئی کورونا پازیٹو کیس پہنچایا گیا،ایئرلائن کو حکومت دبئی کی وارننگ کے باوجود 2 بار کورونا مریض دبئی پہنچائے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا پازیٹو سرٹیفکیٹ رکھنے کے باوجود مسافر بھارتی ائرلائن میں سوار ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ایوی ایشن اور ائرلائن انتظامیہ نے غفلت برتی، مسافر کا سرٹیفکیٹ تک نہ دیکھ سکے جس کے نتیجے میں ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازوں پر 15 دن کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes