کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: شفقت محمود

Published on September 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔سندھ حکومت کے تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ دوسرے مرحلے میں کلاسز 23 ستمبر سے ہی شروع ہوں گی، ۔22 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ تعلیمی اداروں کے کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اگر صورتحال یہی رہی تو تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد نہیں ہوا مگر صورتحال قدرے بہتر تھی۔ان کا کہنا تھا کہ 21 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت نہیں کھول رہے، صورتحال کا جائزہ لیں گے، 28 ستمبر کو مڈل کلاسز بلاسکتے ہیں، ابتر صورتحال پر مڈل کلاسز کی تاریخ بڑھاسکتے ہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا وفاقی وزیر تعلیم سے بات کروں گا، صورتحال خراب ہوتی نظر آتی ہے تو این سی او سی میٹنگ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، ہمیں صورتحال کو دیکھتے ہوئے خود بھی فیصلہ کرنا چاہیے، جانتے ہیں بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے مگر بچوں کی صحت پر کوئی سجھوتہ نہیں، سکول کھولنے کے باوجود آن لائن کلاسز کا سلسلہ نہیں روکیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy