بابر اعظم امپائر کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے

Published on January 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

ویلنگٹن(یو این پی) قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں امپائر کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے، قومی اپنر اظہر علی کی جانب سے واحد ریویو کا استعمال کیے جانے کے باعث انہیں چار و ناچار پوویلین واپس لوٹنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلے ہی اوور میں اوپنر اظہر علی کو ٹم ساؤتھی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، اظہر نے ساتھی اوپنر فخر زمان سے مشورہ کر کے پاکستان کی اننگز کا واحد ریویو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور نہ صرف انہیں پوویلین لوٹنا پڑا بلکہ دیگر بلے بازوں کے پاس بھی ریویو لینے کا آپشن باقی نہ رہا۔ ٹیم ساؤتھی نے اگلے بلے باز بابر اعظم کو پہلا ہی گیند پیڈ پر مار کر ایل بی ڈبلیو کی زور دار اپیل کی تاہم ایسا لگ رہا تھا کہ گیند بابر اعظم کو اونچا لگا، حیرت انگیز طور پر امپائر نہ کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیے بغیر بابر کو واپس پوویلین جانے کا اشارہ کیا اور ریویو نہ ہونے کے باعث وہ اس فیصلے کو چیلنج بھی نہ کر سکے۔ ری پلیز میں واضح تھا کہ گیند وکٹوں کو مس کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题