ترسیلات زر میں اضافہ کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں: آئی ایم ایف

Published on September 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ترسیلات زرمیں اضافہ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتوں کو اس ضمن میں پاکستان جیسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈکی سٹریٹیجی، پالیسی وجائزہ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی یونٹ چیف ڈاکٹر رونالدکان گنی کودراور ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ اکانومسٹ سعد قیوم نے اپنے مشترکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 نے سمندر پار مقیم شہریوں کی ترسیلات زر پر انحصار کرنے والے تمام ممالک کو متاثر کیا ہے۔ بیرون ممالک نقل مکانی کرنے والے ورکرز میں سے بہت ساروں کا روزگار متاثر ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے بیشتر کو میزبان ممالک میں سماجی تحفظ اور امداد کا حق حاصل نہیں ہوتا کیونکہ ان کے ویزوں کی نوعیت مختصر مدت کیلئے ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes