پولیو مہم کی کامیابی صحتمند پاکستان کی ضمانت ہے؛ڈپٹی کمشنر عثمان علی

Published on September 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

پاکستان کے ہر شہری کو اس مہم میں اہم کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہمارے بچے اس مرض سے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو سکیں
اوکاڑہ(یواین پی )ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی صحتمند پاکستان کی ضمانت ہے بچوں کو پولیو ملک مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کا ہر بچہ انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پیئے فیلڈ میں مصروف عمل محکمہ صحت کی ٹیموں کی معاونت اس انداز میں کی جائے کہ اس علاقہ کا کوئی بچہ پولیو ویکسئین کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے پاکستان کے ہر شہری کو اس مہم میں اہم کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہمارے بچے اس مرض سے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو سکیں ۔ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے پولیو مہم کے دوسرے روز شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والی محکمہ صحت کی ٹیموں کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی انگلی پر لگائے گئے نشان چیک کئے اور گھروں پرکی گئی مارکنگ اور بچوں کے والدین سے بھی پولیو ٹیموں کی موجودگی سے متعلق دریافت کیا ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والے تمام لوگ نہ صرف اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں بلکہ خدمت خلق کر رہے ہیں پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہم سب نے ملک کر ہی پاکستان کو پولیو فری بنانا ہے انہوں نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے محکمہ صحت کے کارکنان کو شاباش دیتے ہوئے اسی جذبہ سے کام کرنے کی ہدائیت کی ۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران تمام ٹیمیں بر وقت کام شروع کریں اور روزانہ کی بنیاد پر مائیکرو پلان کے مطابق کام کو مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题