جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن شہید

Published on September 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments


روالپنڈی(یواین پی) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن شہید ہوگئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شکائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں رات کے اوقات میں پیٹرولنگ کا آغاز کیا تھا.آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب پیٹرولنگ کے دوران دہشت گردوں اور پیٹرولنگ پارٹی کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کیپٹن عبداللہ ظفر نے جام شہادت نوش کیا بیان میں کہا گیا کہ علاقے کا کلیئرنس آپریشن کے لیے محاصرہ کر لیا گیا ہے. واضح رہے کہ 13 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کی ضلعی سرحد کے قریب کارروائی کے دوران دہشت گرد کمانڈر احسان اللہ سنڑے اور دیگر 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد کمانڈر احسان اللہ کو دیگر 3 دہشت گردوں کے ساتھ شمالی اور جنوبی وزیرستان کی ضلعی سرحد کے قریب شکتو کے علاقے گھاریوم میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog