ڈی پی او اوکاڑہ منصورامان کی ہدایت پر محرم الحرام کی ہدایت پر فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب

Published on July 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/ شیخ ندیم شیراز )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصورامان کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کےلئے اوکاڑہ پولیس نے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا، یکم محرم الحرام سے 10محرم الحرام تک ضلع میں روائتی و لائسنسی کل 639مجالس کے پروگرام منعقد ہونا ہیں ۔جن میں اےکیٹگری کے 56پروگرام ،بی کیٹگری کے 228پروگرام،سی کیٹگری کے 355 پروگرام منعقد ہو ں گے جبکہ عزاداری جلوس کے 176پروگرام جن میں اے کیٹگری کے 27 پروگرام ،بی کیٹگری کے67پروگرام اور سی کیٹگری کے 82 پروگرا م شامل ہیں،فل پروف سکیورٹی کےلئے 2106سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کو بائی نیم ڈیوٹی تفویض کی گئی ہے جن میں ،07ڈی ایس پیز ،34انسپکٹر،138سب انسپکٹر،210اے ایس آئی ،106ہیڈ کانسٹیبل اور 1507کانسٹیبل شامل ہیں ، اس کے علاوہ104 لیڈ یز پولیس افسران و اہلکاران ،سپیشل فورس اور ریزروفورس بھی شامل ہے ،ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گشت کےلئے مامور کی گئی ہیں جبکہ ضلع کے داخلی اور خارجی مختلف مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں ،شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کےلئے ٹریفک پولیس کا عملہ بھی اپنے فرائض سر انجام دے گا ،اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کےلئے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں ریزرو نفری بھی موجود رہے گی ، حساس مجالس اورجلو س روٹس پرسی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں،پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ذریعے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی ، ضابطہ اخلاق کا نفاذ سختی کے ساتھ کیا جائے گا ،مجالس و جلوس میں داخل ہونے والوں کی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ جامعہ تلاشی لی جائے گی اور بائیو میٹرک تصدیق بھی کی جائے گی ،مذہبی ہم آہنگی کو قائم رکھنے کےلئے علماءکرام و ذاکرین حضرات کونفرت انگیز بیانات سے روکا جائے گاجبکہ امن کمیٹی کو فعال رکھا جائے گا،فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی،قابل اعتراض وال چاکنگ ،بینرز اور پوسٹرز ،اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر پر عائد پابندی کو یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی ہنگامی صورت حال یا مشکوک سر گرمی کی صور ت میں ہیلپ لائن 15یا دفتر پولیس میں قائم کنٹرول روم نمبر 9200363 پر اطلاع دی جاسکتی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题