مسلم لیگ (ن) کیخلاف مبینہ انتقامی کارروائیاں، عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

Published on September 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

لاہور/ لندن: (یواین پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے اور پارٹی کیخلاف کارروائیوں کو انتقامی قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف عالمی فورمز میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں لیگی رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے جاری کارروائیوں کو انتقامی قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے میاں نواز شریف کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes