مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور امن کی فضا قائم کرنا ضروری ہے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر

Published on October 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ):ضلع ٹھٹھہ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی ایس پی ٹھٹھہ جمعہ خان پنہور، رینجرز انسپیکٹر کامران، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حنیف میمن، اے سی ٹھٹھہ نظام الدین جتوئی، اے سی ساکرو محمد سلیم میمن، اے سی گھوڑاباری عبدالغفار شیخ کے علاوہ انفارمیشن، حیسکو، بلدیات اور ٹاؤن افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور شیعہ علماء کونسل کے جاوید شاہ، مجلس وحدت المسلمین کے ڈاکٹر سید عبدالحسین شاہ، اہلسنت و دیگر مکتبہ فکر کے علماءکرام اور رہنماؤں نے شرکت کی اور چہلم کے موقع پر سیکیورٹی، صفائی ستھرائی و دیگر ضروری انتظامات کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم سب کو ملکر آپس میں مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور امن کی فضا قائم رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور روٹس کی صفائی سمیت بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو متنبہ کیا کہ کوئی بھی کام کسی بھی وجہ سے رکنا نہیں چاہیے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں موجود میونسپل و ٹاؤن کمیٹیز کی حدود میں صفائی سمیت دیگر تمام انتظامات کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنرز جبکہ یونین کونسل سطح کی ذمہ داری مختیارکارز پر عائد ہوگی۔ انہوں نے ضلع کے تمام اسسٹن کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل سطح پر ایڈمنسٹریشن اور پیس کمیٹیز کے اجلاسز منعقد کریں تاکہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے ایام کے دوران منتظمین کو کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیس حکام کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں اور داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ کو سخت کیا جائے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سندھ حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں تمام مکتبہ فکر کے مذہبی رہنماؤں کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے مقررہ روٹس اور اوقات میں آغاز و اختتام کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog