وہاڑی میں کھیلوں کے شیدول یو این پی ڈیسک سے

Published on March 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 784)      No Comments

\"03\"

کبڈی میچ 22۔مارچ کو2۔بجے دن میاں خورشید انور اسٹیڈیم وہاڑی میں ہو گا
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم کے مطابق ضلعی حکومت وہاڑی کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلہ میں کبڈی میچ 22۔مارچ کو2۔بجے دن میاں خورشید انور اسٹیڈیم وہاڑی میں ہو گا جس میں قومی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل کبڈی کے کھلاڑی شریک ہوں گے یہ میچ پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا پاکستان وائیٹ کے کپتان شفیق چشتی اور مینجر چودھری محمد حسین ،کھلاڑیوں میں لالہ عبیداللہ ، محمد عمران ، محمد فیصل رانجھا، محمد امین ، لالہ سیف اللہ ، محمد خان ، محمد تجمل باجوہ ، محمد مطلوب ، وقاص گوجر، راشد اسماعیل ، محمد آصف مولا، اور ابرار گوجر شامل ہیں پاکستان گرین کے کپتان بابر وسیم گوجر ، اور کوچ محمد عباس بٹ جبکہ کھلاڑیوں میں مہر خالد72گڈیا، شہزاد اکمل ڈوگر ، رانا محمد نعیم، ثاقب بلوچ، محسن واہلہ ، محمد رمضان جانی سنیارہ، زبیر عاصم، خلیل لمبے پنڈیا،شفاقت واہلہ ، محمد زبیر، محمدارشد کھاریاں والا شامل ہیں جبکہ میچ ریفری شاہد اقبال جٹ اور رائے محمد علی ہوں گے میچ آرگنائزر صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن وہاڑی چودھری زاہد کریم گوجر اور ڈی ایس او ملک مرتضی ہیں۔
جشن بہاراں کے سلسلہ میں انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ کے مقابلے جاری
وہاڑی( یواین پی)جشن بہاراں کے سلسلہ میں انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ کے مقابلے جاری ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچوں میں ورکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے فاریسٹ الیون ،ڈی پی او الیون نے ڈسٹرکٹ جیل الیون کو شکست دی تیسرے میچ میں میڈیا الیون کی ٹیم ورکس الیون سے 3رنز کے فرق سے شکست سے کھا گئی جبکہ ٹی ایم اے بوریوالا اور ای ڈی او ایجوکیشن الیون کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ای ڈی او ایجوکیشن الیون نے کامیابی حاصل کی۔اے ڈی ایل جی الیون اور ای ڈی او ہیلتھ الیون کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ای ڈی او ہیلتھ الیون نے کامیابی حاصل کی۔ڈی او کالجز اور ریسکیو1122کے درمیان میچ میں ریسکیو1122نے ، انجمن تاجران اور ای ڈی او زراعت الیون کے درمیان میچ میں انجمن تاجران کی ٹیم نے ، ڈسٹرکٹ بار اور فاریسٹ کے درمیان میچ میں فاریسٹ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog