میو نسپل کارپوریشن جھنگ کے ایکسین اکرام اشرف کا ایپکا یونین کے ضلعی صدر رانا بوٹا پر حملہ

Published on October 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

جھنگ (کرائم رپورٹر ) میو نسپل کارپوریشن جھنگ کے ایکسین اکرام اشرف نے ایپکا یونین کے ضلعی صدر رانا بوٹا پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں مذکورہ صدر نے مذکورہ آ فیسر کے خلاف ایف آئی آ ر درج کرنے کی تحریری درخواست انتظامیہ جھنگ کو دے دی ہے بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ روز ایپکا یونین کے ضلعی صدر رانا بوٹا جہنوں نے کئی سالوں تک مذکورہ کارپوریشن جھنگ میں اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرتا رہا اپنے تبادلے کے بعد اپنے سابقہ ساتھیوں کو ملنے مذکورہ کارپوریشن میں آیا جس کی اطلاع پا کر نجانے کس مصلحت کے تحت مذکورہ کارپوریشن کے ایکسین اکرام اشرف جس کی نااہلی بد تمیزی اور غنڈہ گردی کے چر چے ہر زرو زبان پر عام ہیں حسب عادت اپنے ماتحت عملہ کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ صدر کو یہاں سے نکال دو عملہ کی جانب سے انکاری پر مذکورہ آ فیسر نے واپس گھر جانے والے مذکورہ صدر پر حملہ کر کے شدید زخمی کرنے کی کوشش کے فوری بعد وہاں سے بھاگ کر اپنے دفتر میں پہنچ کر اندر سے کنڈی لگا لی جس کے نتیجہ میں مذکورہ صدر نے مذکورہ آ فیسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی تحریری درخواست انتظامیہ جھنگ کو دے دی ہے مذکورہ آ فیسر کے اس گھناﺅ نے واقعہ کی اطلاع پا کر ایپکا یو نین کے باقی ماندہ عہدیداران و ممبران میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے جس پر انہوں نے مذکورہ کارپوریشن اور تحصیل جھنگ میں ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب سے مذکورہ کارپوریشن کے چیف آ فیسر خالق داد اور مذکورہ ایکسین نے چارج سنبھالا ہے لا قانو نیت کا ننگا رقص کرنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ انتظامیہ جھنگ اور بالخصوص ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نجانے کس مصلحت کے تحت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme