انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

Published on August 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 602)      No Comments


لاہور: (یو این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کا انعقاد نیوزی لینڈ میں کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ 13 جنوری 2018 سے 3 فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور تمام میچز چار مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز اور مہمان نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا اور ایونٹ کے تمام میچز کرائسٹ چرچ، کوئنز ٹان، ٹورنگا اور ونگیرائی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 13 جنوری کو کھیلے گی۔ایونٹ میں شامل 16 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور گروپ اے میں دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور کینیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ بی میں تین مرتبہ چمپئن رہنے والی بھارت ، آسٹریلیا، زمبابوے اور گھانیا کی ٹیمیں شامل ہیں جب کہ گروپ سی میں انگلینڈ، بنگلادیش، کینیڈا اور نمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔انڈر 19 ورلڈکپ میں دو مرتبہ ایونٹ اپنے نام کرنے والی پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیم گروپ ڈی میں شامل ہے۔انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنے والے چار ایسے کپتان ہیں جو اس وقت اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جن میں پاکستان کے سرفراز احمد، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ، بھارت کے ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes