ن لیگی رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر میں غداری کی دفعات شامل نہیں،شہباز گل

Published on October 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments


لاہور(یواین پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر میں غداری کی دفعات شامل نہیں، مقدمے میں اداروں کیخلاف لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کی میرٹ پر تفتیش ہونی چاہیے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہماری حکومت سیاسی لوگوں پر غداری کے مقدمے بنانے کے حق میں نہیں ہے۔یہ کام ن لیگ کیا کرتی تھی اور ہم اس پر اعتراض کرتے تھے۔ اس ایف آئی آر میں غداری کی کوئی دفعہ شامل نہیں ہے۔ اس میں سیڈیشن کی دفعات شامل ہیں۔ جو غداری کا جرم نہیں۔ سیڈیشن کا مطلب ہے اداروں کے خلاف لوگوں کے جذبات بھڑکانا۔ انہوں نے کہا کہ بہرحال اس ایف آئی آر کو بھی میرٹ پر تفتیش ہونا چاہیے۔ اس میں بہت سارے نام ایسے ہیں جو نواز شریف کے ملک کے خلاف بیانیے کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں تو ہم ایسے لوگوں کی مجبوری سمجھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes