کمزور افراد کی ضروریات کو پورا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے: وزیراعظم

Published on October 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بے سہارا اور کمزور افراد کی ضروریات کو پورا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہےتفصیلات کے مطابق وزیرِا عظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں قائم 5 پناہ گاہوں کی اپ گریڈیشن اور ملک کے دیگر حصوں میں بہترین سہولتوں سے آراستہ پناہ گاہوں کے مفصل نیٹ ورک کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سیکرٹری تخفیف غربت و سماجی تحفظ محمد علی شہزادہ، ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو وفاقی دارالحکومت میں قائم پانچ پناہ گاہوں کی اپ گریڈیشن اور ان میں قیام کرنے والے بے سہارا اور غریب مزدوروں اور دیگر مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی بہترین سہولیا ت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ پناہ گاہوں میں قیام پذیر افراد کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے تاکہ ان اعداد و شمار کو جہاں سروس کی بہتری کیلئے برؤےکار لایا جا سکے وہاں یہ ڈیٹا اس کارِ خیر میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دینے والے مخیر حضرات و دیگر ڈونرز کےساتھ بھی شئیر کیا جا سکے۔ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے ملک بھر میں پناہ گاہوں کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے روڈ میپ وزیرِ اعظم کو پیش کیا۔پناہ گاہوں کے نظام کو مستقل بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے بیت المال کے قانون میں ترمیم کرنے کی بھی اصولی منظوری دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes