چینی اور امریکی نوجوانوں کے تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد

Published on March 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ اور یو ایس چائنا یوتھ اسٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چینی و امریکی نوجوانوں کے تبادلے کی تقریب “فرینڈز کم فرام فار اووے ” منعقد ہوئی۔ یہ سرگرمی تبادلے و تعلیم کے لیے کل 50 ہزار امریکی نوجوانوں کے چین آنے کی سرگرمی کا ایک حصہ ہے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہِ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شیونگ،امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سٹراکون کے میئر رچرڈ والٹر موری اور چائنا ایجوکیشن انٹرنیشنل ایکسچینج ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فو بو نےتقریب میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شین ہائی شیونگ نے کہا کہ رواں سال چین – امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس سال فروری میں صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پروفیسر پھنگ لی یوان نے لنکن مڈل اسکول کے اساتذہ اور طلباء کو نئے سال کے تہنیتی کارڈ بھیجے تھے اور چین کا دورہ کرنے کے لیےخوش آمدید کہا تھا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس دورے کے ذریعے ہر کوئی چین کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھے گا، اپنے کانوں سے سنے گااور چینی کھانوں کے شاندار ذائقوں کو اپنی زبان پر محسوس کرے گا جس سے چین کے بارے میں ان کے احساسات اور شناسائی مضبوط ہوگی ۔رچرڈ والٹر موری نے چائنا میڈیا گروپ اور یو ایس چائنا یوتھ اسٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال صدر شی جن پھنگ نے دورہ امریکہ کے دوران، امیریکن فرینڈ شپ گروپس کی جانب سے مشترکہ استقبالیہ ضیافت میں شرکت کے موقع پر اپنی تقریر میں اعلان کیا تھا کہ چین اگلے پانچ سال میں 50 ہزار امریکی نوجوانوں کو تبادلے اور تعلیم کے لیے چین آنے کی دعوت دے گا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ خود بھی وہاں موجود تھے اور اس اقدام کے پہلے شرکاء میں سے ایک ہونا نیز لنکن مڈل اسکول اور اسٹریکن مڈل اسکول کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ چین آنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین آنے والے یہ 24 امریکی طلبا اپنے تقریباً دس روزہ قیام کے دوران ذاتی طور پر چین کا مشاہدہ کریں گے، اسے سمجھیں گے اور امریکہ -چین دوستی کے نوجوان سفیر بنیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes