کراچی: نوپارکنگ سے گاڑی ہٹانے کا کیوں کہا؟ شہری مشتعل، ٹریفک اہلکار پر تشدد

Published on October 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

کراچی: (یواین پی) شہر قائد کےعلاقے گلشن اقبال میں نوپارکنگ سے گاڑی ہٹانے کا کہنے پر شہری مشتعل۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو مار مار کر ادھ موا کردیاواقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے پہلے ٹریفک اہلکار کو مکے مارے پھر زمین پر گرا کر مارتا رہا۔ شہری ٹریفک اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ بھی کھینچتا رہا۔ٹریفک پولیس اہلکارنےشہری کو گاڑی نو پارکنگ سے ہٹانے کا کہا تھا۔ گاڑی نو پارکنگ پر کھڑی ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی۔ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ بااثر شہری نے کہا کہ میرا باپ سندھ سیکریٹریٹ میں اعلیٰ افسر ہے۔ شہریوں نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے اہلکار اور دوسرے شہری کو الگ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes