ایک سال میں زرِ مبادلہ کے ذخائر دو گنا ہو گئے، ٹیکس وصولیوں میں اضافہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے، اسٹیٹ بینک

Published on July 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

1کراچی (یو این پی) سٹیٹ بینک کے پچھلے مالی سال کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بجٹ خسارہ کم ہو کر 3.8فیصد پر آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جاری کر دہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، زیرِ گردش قرضے توانائی کے شعبے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اتحادی سپورٹ فنڈ اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث جاری کھاتوں میں بہتری ہو ئی ہے۔ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 12.7فیصد اضافہ ہو اہے اور ٹیکس آمدن میں اضافہ کرنا حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترقیاتی اخراجات میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے اور شرح سود میں ریکارڈ کمی کے باعث نجی شعبے کے قرض میں اضافے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ ایک سال کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر دوگنے ہو گئے ہیں اور بجٹ کا خسارہ کم ہو کر 3.8فیصد رہ گیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes