کے پی کے پولیس کے ایس پی ایشیا کے بہترین پولیس افسر قرار

Published on October 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

پشاور(یواین پی) اقوام متحدہ نے خیبر پختونخواہ پولیس کے ایس پی سجاد خان کو ایشیا کا بہترین پولیس افسر قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے خیبرپختونخواہ پولیس کے ایس پی سجاد خان کو کوسوو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں بہادری سے فرائض سرانجام دینے پر ایشیا کے بہترین پولیس افسر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سجاد خان نے 2009 سے 2012 تک کوسوو میں بحیثیت ٹیم لیڈر فرائض سرانجام دیے۔ اس دوران ایس پی سجاد خان نے متعدد کیسز کو حل کیا۔ ایس پی سجاد خان نے اپنی ڈیوٹی کے دوران کوسوو میں کئی اہم کارنامے سرانجام دیے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ کوسوو پولیس میں اہم تبدیلیاں کیں اور کوسوو پولیس نے ان کے کہنے پر کئی شعبے قائم کیے۔ذرائع کے مطابق سجاد خان نے عالمی عدالت کے ساتھ بھی کئی مشنز پر کام کیے ہیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے پر ایس پی سجاد خان کا کہنا تھا کہ کوسوو میں کام کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ نوجوان افسران کو مشورہ دیتے ہوئے سجاد خان نے کہا کہ ان کو بھی اقوام متحدہ کے امن مشنز پر کام کرنا چاہیے تاکہ وہ دنیا کے دیگر ممالک کے بارے بھی جان سکیں۔ اقوام متحدہ امن مشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوسوو میں کام کرنا انتہائی چیلنجنگ اور خوشگوار تھا۔ایس پی سجاد خان کا یہ اعزاز پورے ملک کے لیے فخر کا باعث ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز مخصوص صورتحال میں بھیجے جاتے ہیں جن میں مختلف ممالک کے افسران شامل ہوتے ہیں۔ ایس پی سجاد خان نے 2009 سے 2012 تک ریپبلک آف کوسوو میں اپنے فرائض سرانجام دیے۔ ان کی قیادت میں اس امن مشن نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی خدمات کے سلسلے میں اقوام متحدہ نے انہیں ایشیا کے بہترین پولیس افسر کے اعزاز سے نوازا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes