سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

Published on October 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) متنازعہ ٹوئٹ کے مقدمے میں سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر دلائل کیلئے سرکاری وکیل نے عدالت سے وقت مانگ لیا۔سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں سماعت کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کے ٹوئٹ کو ملکی سالمیت کے خلاف تصور کیا گیا، سات بجے ٹوئٹ کی اور ایک بجے پرچہ ہو گیا، انکوائری کہاں اور کب ہوئی؟ ایف آئی اے بغیر انکوائری کے کیسے بندے کو گرفتار کر سکتی ہے۔بابراعوان نے مزید کہا کہ کسی سیاسی شخصیت کا بیان پاکستان کی آرمڈ فورسز پر اثر انداز نہیں ہو سکتا، ایک کیس میں چیف جسٹس نے یہ کہا تھا کہ عدلیہ اور پاکستان کے ادارے اتنے کمزور نہیں ہیں کہ ایک ٹویٹ سے گر جائیں، ایف آئی اے اعظم سواتی کے گھر سے بچوں کے ٹیبلٹس بھی لے گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes