ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے متعلق اجلاس

Published on October 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

 ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے متعلق اجلاس
ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر کی ز‍یر صدارت آج ان کے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حنیف میمن، مرف انچارج آدم ملک، ڈسٹرکٹ پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر نظیر احمد خواجہ، ڈبلیو ایچ او کے پولیو ایراڈیکیشن آفیسر اعجاز علی خواجہ، یونیسیف کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر اعجاز جاکھرو کے علاوہ محکمہ صحت، پولیس، تعلیم و دیگر متعلقہ محکموں کےافسران اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع ٹھٹھہ میں انسداد پولیو مہم 26 اکتوبر 2020ء سے شروع ہوگی اور مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 19 ہزار 527 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر راجیش کمار نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے 636 موبائل، 48 فکسڈ جبکہ 59 ٹرانزٹ پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھروں کے علاوہ اسکولز میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ بنیادی صحت مراکز، ہسپتال اور بس اڈوں پر بھی ٹیمیں موجود ہوں گی، 26 اکتوبر 2020ء سے شروع ہونے والی مہم یکم نومبر 2020ء تک جاری رہے گی جس میں پہلے 5 دن مہم جبکہ آخری 2 دن کیچ اپ کیلئے ہوں گے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题