پلوامہ: بھارتی فورسز کا قافلہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، 44 اہلکار ہلاک

Published on February 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 529)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) بھارتی فورسز کا قافلہ کے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس سے 44 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اڑی اٹیک کے بعد بھارتی فورسز کو مقبوضہ جموں کشمیر میں ایک اور ہلاکت خیز حملے کا سامنا، مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کا قافلہ ہائی وے پر نصب دھماکا خیز مواد سے ٹکرا گیا۔ میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے قافلے میں 70 گاڑیاں اور 2500 سیکیورٹی اہلکار شامل تھے۔ دھماکے سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ متعدد دیگر گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی آر ایف کے آئی جی کا کہنا تھا کہ دھماکا دہشت گردی کا واقعہ لگتا ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔یاد رہے کہ ستمبر 2016ء میں اڑی کے مقام پر حملہ آوروں نے آرمی بیس میں گھس کر 19 بھارتی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes