اوکاڑہ،نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اوفیصل شہزاد نے ضلع کا چارج سنبھال لیا

Published on October 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی )نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل شہزاد نے ضلع کا چارج سنبھال لیا۔ ڈی پی او کو چاک و چوبند پولیس کے دستے نے سلامی اور گرڈ آف آنر پیش کیا۔ڈی پی او نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف ہر وقت کروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ شہداء کے لواحقین پولیس فیملی کا حصہ ہیں انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme