ایگابورنس کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی میں ایک تقریب کا انعقاد

Published on March 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) پاکستان میں لو برڈ پر کام کرنے والی تنظیم ایگابورنس کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے پرندوں سے محبت کرنے والے تنظیم کے کارکنان نے شرکت کی شرکا کو پرندوں کی دیکھ بھال,بریڈنگ,فیڈنگ علاج معالجے موسمی حالات گرمی سردی, بیماریوں سے تحفظ اور ان کے علاج معالجے ادویات ویکسینیشن کے حوالہ سے آگاہی دی گء اس حوالہ سے عدنان سلیم چیرمین اے سی پی. فاونڈر ممبر اےسی پی حافظ محمد رمضان نے بتایا کہ لو برڈ ایک مشغلہ ہے ہر گھر میں کوئی نہ کوئی گھروں میں پرندوں سے پیار کرتا ہے ان کو پالتا ہے لیکن دوران پرورش پرندوں بہت سے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے چونکہ پاکستان میں ایسا کوئی فورم. پلیٹ فارم یا تنظیم نہ ہے جن سے بات کی جا سکے ان حالات سے باہر نکلنے کا راستہ پوچھا جائے اور ان سے مشورہ کیا جا سکے اس سے پرندوں کی موت بھی ہو جاتی ہے چونکہ یہ بڑے قیمتی پرندے ہوتے ہیں دکھ اپنی جگہ مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اس بہت بڑے خلا کو مد نظر رکھتے ہوئے لو برڈ شوقین ممبران کو جمع کیا گیا ایک نتظیم بنائی گئی 2020 میں قیام ہوا اب پورے پاکستان میں اس کے ممبران 5 سو سے تجاوز کر چکے ہیں ہر شہر سے نمائندگی ہو چکی ہے اس کی ملک بھر میں تنظیمیں قائم کی جا ئیں گی.ایگا پورنس کلب آف پاکستان انٹرنیشنل سطح پر بیلجین لو برڈ سوسائٹی سے باقاعدہ الحاق شدہ ہے اوربی وی اے پاکستان میں ہمیں آگاہی مواد کے حوالہ سے بھرپور معاونت دے رہی ہے عتیق الرحمن جنجوعہ انفارمیشن آفیسر اگابورنس کلب آف پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوبرڈز طوطوں کو پالنے کا شوق پاکستان میں روز بروز بڑھ رہا ہے تقریب میں ممبران میں شراکتی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے. جبکہ پروگرام کے آرگنائزنگ عملہ سمیت عہدیداران میں یادگاری شیلڈز دی گئیں اور پروگرام کے اختتام پر تمام شرکا کےلیے بہترین طعام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes