اوکاڑہ ، چارے سے لدھی ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جانبحق

Published on October 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments


اوکاڑہ (یو این پی)قومی شاہراہ نزد کسان اڈے کے پاس چارے سے لدھی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اگلا ٹائر کھلنے کی وجہ سے الٹی۔حادثہ کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع پر جان بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور اوکاڑہ سے ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں جانبحق ہونے والے شخص کو پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرالی کے نیچے سے نکال لیا۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت ناصر مسیح ولد باؤ (36سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 6 فور ایل کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy