اپریل کے دوران جاپان کی صنعتی پیداوار میں 4 فیصد اضافہ

Published on June 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments


ٹوکیو (یوا ین پی) جاپان نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران اس کی صنعتی پیداوار میں 4 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہے۔گزشتہ روز جاری ہونے والی سرکاری رپورٹ کے مطابق حکومت کی بہتر اقتصادی پالیسیوں کے باعث صارفین کی اور بیرون ملک سے مصنوعات کی طلب میں اضافے کے باعث اپریل کے دوران صنعتی پیداوار میں مارچ کی نسبت 4 فیصد اضافہ ہوا تاہم یہ ماہرین کے 4.2 فیصد اضافے کی توقعات سے کم رہا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت درمیانے انداز میں نمو کررہی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes