خیبر ایجنسی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 24 مارچ سے شروع ہو گی

Published on March 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

\"02\"
خیبر ایجنسی ۔۔۔ خیبر ایجنسی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 24 مارچ سے شروع ہو گی جبکہ انسداد پولیو ٹیموں کوپولیٹکل حکام کی جانب سے مکمل تحفظ اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔اس بات کا فیصلہ پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی شہاب علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ غلام حبیب مروت اور محکمہ صحت کے افسران نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں پولیو کی حٖفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر بم حملوں اور پولیو رضاکاروں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا ۔اجلاس میں تینوں تحصیلوں ،باڑہ ،لنڈیکوتل اور جمرود کی اے پی ایز کی پولیو مہم کے بارے میں ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اور تینوں اے پی ایز کی جانب سے سکیورٹی کے حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹس پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیاکہ 24مارچ سے خیبر ایجنسی کے تینوں تحصیلوں میں پولیو مہم شروع کی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes