بھارت میں مسلمانوں کے نمازی اجتماعات میں خلل ڈالنے پر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا

Published on October 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

نئی دہلی ( یواین پی) بھارت میں مسلمانوں کے نمازی اجتماعات میں خلل ڈالنے پر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے مضافات میں واقع شمالی شہر گڑگائوں میں ہندو گروہ ہفتوں سے حکام پر دبا ئوڈال رہے ہیں کہ وہ مسلمانوں کو کھلی جگہوں پر نماز جمعہ ادا کرنے سے روکیں۔ اس موقع پر بھارت میں مسلمانوں کے نمازی اجتماعات میں خلل ڈالنے پر کم از کم 30 افراد کو گرفتار کیا جبکہ مقامی لوگوں اور ہندو تنظیموں کے ہجوم نے نعرے بازی کی۔ناقدین نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)پر بھارت کی 20 کروڑ مسلمان آبادی سمیت اقلیتوں پر ظلم کرنے کا الزام لگایا ۔نریندر مودی کی حکومت اس ہندو ایجنڈے کو مسترد کرتی ہے اور اس بات پر اصرار کرتی ہے کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes