جھنگ ( یواین پی ) نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو جا نے والے اس پر آ شوب معاشرے کے وہ بااثر ناسور افرادسچائی کا دامن تھام کر چلنے والے اعلی افسران جو اپنے فرائض و منصبی عبادت سمجھ کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں کے اس قدر اپنی گھناﺅ نی سوچ کے مطا بق دشمن بن جاتے ہیں کہ جیسے اسرائیل مسلمان قوم کا دشمن بن کر رہ گیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران یواین پی سے کیا انہوں نے کہا کہ جس کا واضح ثبوت چیف آ فیسر میو نسپل کارپوریشن جھنگ خالق داد اور ایکسین اکرام اشرف ہیں جنہوں نے جب سے مذکورہ میو نسپل کارپوریشن کا چارج سنبھالا ہے اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں جس کے نتیجہ میں مذکورہ میو نسپل کارپوریشن کا عملہ و ٹھیکیدار جو اپنے فرائض و منصبی دہاڑی لگاﺅ اور مال کماﺅ کی سکیم پر عمل پیرا ہو کر ادا کر نے میں مصروف عمل تھا اپنی گھناﺅ نی سو چ کے مطا بق مذکورہ افسران کے خلاف ایک سازش کے تحت جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلا کر مذکورہ افسران اور عوام کے درمیان نفرت کی ایک دیوار کھڑی کر نے میں مصروف عمل ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ افسران کے خوشامدی اہلکار جو از خود اس گھناﺅ نے کردار کا ایک حصہ ہیں مذکورہ افسران سے خواہ مخواہ کا رشتہ جوڑ کر اُنھیں زمانے بھر میں رسوا کرنے میں مصروف عمل ہیں درحقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ افسران آج کی اس لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی اندھیر نگری میں قطب ستارے کی حیثیت رکھتے ہیں جس کی چمک سے عدل و انصاف اور فرض شناسی کی کرنیں پھوٹ رہی ہیں اور یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ مذکورہ افسران کو دیکھ کر راشی اہلکار ایسے سہم جاتے ہیں جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ ۔