پی ٹی آئی کی داخلی وخارجی پالیسیاں قومی مفادکی غمازہوں گی۔امجدخان

Published on March 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 752)      No Comments

\"Amjad
پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی رہنما امجدخان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی داخلی وخارجی پالیسیاں قومی مفادکی آئینہ دارہوں گی۔کپتان عمران خان میں یہ خصوصیت ہے وہ قومی مفادمیں فیصلے کرتے اور ان پرڈٹ جاتے ہیں ۔اگر11مئی 2013ء کے انتخابات میں پنکچر نہ لگایا جاتا توعمران خان یقیناًوزیراعظم منتخب ہوجاتے اورپاکستان آج بندگلی میں نہ کھڑا ہوتا ۔موجودہ حکمرانوں کے ایکشن اوران کی ڈائریکشن میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ارباب اقتدار کے بیانات اوراقدامات میں کوئی مطابقت نہیں ۔غلطیاں حکمران کرتے ہیں مگر ان کی سزاپاکستان کے عوام کوبھگتناپڑتی ہے۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔امجدخان نے مزید کہا کہ پاکستان کاحکمران خاندان سعودی عرب کے شاہی خاندان کے بعداب ترکی کے حکمرانوں سے ذاتی مراسم استوار کررہاہے ۔حکمرانوں کو پاکستان اورترکی سے زیادہ اپنے اوروزیراعظم طیب اردوان کے درمیان تعلقات میں دلچسپی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کئی بار اپنے بیرونی آقاؤں کی ڈکٹیشن پرپاکستان کے قومی مفادات کوروندتے ہوئے یوٹرن لیا ۔ حکمرانوں نے عوام کوغیرمحفوظ اور منتشر کردیا جبکہ عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد بھرپوراصلاحات کے بعد عوام کومتحداوران کااعتمادبحال کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے مالیاتی ادارو ں سے سخت شرطوں پر قرض کیلئے کشکول اٹھایا ہوا ہے مگرپی ٹی آئی کی قیادت ہرصورت پاکستان کوآئی ایم ایف کے چنگل سے چھڑائے گی ۔حکمران دہشت گردی کے سدباب کیلئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی کرنے کی بجائے بیان بازی اورشعبدہ بازی تک محدود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ریاکاری بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy