دنیا بھر کے اسکولوں میں حفظان صحت کا فقدان ہے: اقوام متحدہ

Published on August 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

جنیوا (یواین پی) دنیا بھر کے اسکولوں میں حفظان صحت کا فقدان ہے۔ دنیا بھر میں 40 فیصد اسکولوں میں ہاتھ دھونے کے لیے پانی اور صابن جیسی ضروری اشیا کی شدید کمی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کووڈ انیس کے وبائی مرض کے خلاف جنگ میں، اقوام متحدہ نے دنیا بھر کے بہت سے اسکولوں میں حفظان صحت کی نمایاں کمی کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں عالمی ادارہ صحت اور بچوں کی امدادی تنظیم یونیسف نے بتایا کہ تقریبا 818 ملین بچوں کے پاس اپنے اسکولوں میں ہاتھ دھونے کے لیے پانی اور صابن جیسی ضروری اشیا کی شدید کمی ہے۔ ادارے کے مطابق ایک بڑی تعداد میں اسکولوں میں بچوں کے پاس نہ تو پانی ہے اور نہ ہی صابن۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریس نے کہا کہ پانی اور حفظان صحت کی دیگر سہولیات تک رسائی ان تمام حکومتوں کی ایک مرکزی حکمت عملی ہونی چاہیے جو کورونا جیسے وبائی مرض میں اپنے اسکول دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题