لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر غریب بچے کا آپریشن کیا گیا تھا، کامیاب آپریشن کے بعد اس کی آنکھوں کی بینائی لوٹ آئی ہے۔غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا بچہ جو آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے دادرسی کی بدولت اب پھر سے دنیا کے رنگ دیکھ سکتا ہے۔تین سال پہلے بچے کی آنکھ میں سوئی لگنے کی وجہ سے اس کی بینائی چلی گئی تھی۔ بچے کی والدہ محنت مزدوری کرکے گھر چلاتی ہے جس کیلئے بچے کا علاج کروانا ممکن نہیں تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب تک درخواست پہنچی تو انہوں نے ناصرف علاج کی ہدایات جاری کیں اور آپریشن کروایا بلکہ مالی امداد بھی کی۔اب بچہ اللہ کے فضل وکرم سے دیکھ بھی سکتا ہے اور اپنی تعلیم بھی بلاتعطل جاری رکھ سکے گا۔