مدرسے پر حملہ دراصل اسلام دشمنی ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

Published on October 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

پشاور(یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر پر دشمن نے مدرسے کے معصوم بچوں کو خون میں نہلا دیا، دشمن نے اپنی سیاہ تاریخ اور مذموم عزائم کو دوبارہ پروان چڑھانے کیلئے بچوں کو خون میں نہلایا، ان بچوں میں افغان مہاجرین کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مدرسہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کل بھی قوم نے دہشت گردوں کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے بے مثال یکجہتی کا مظاہرہ کیا تھا، آج بھی ہم اٴْس بے مثال یکجہتی کے جذبے کے تحت ایک ہیں، ہمارا دکھ کل بھی مشترک تھا اورآج بھی، دشمن کل بھی وہی تھا، دشمن آج بھی وہی ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ کل بھی قوم نے دٴْشمن کو مسترد کیا، دہشت گرد نظریے کو شکست دی، میں یکجہتی اور مدرسے کے ان بچوں، اساتذہ اور خاندانوں کا دٴْکھ بانٹنے آیا ہوں، ہم دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کا نظریہ دہشت پھیلانا اور معاشرے میں خوف کی فضاپیدا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مدرسے پر حملہ دراصل اسلام دٴْشمنی ہے، مدرسہ، منبر، مساجد، امام بارگاہیں، گرجا گھر، مندر ان کا نشانہ ہیں، تعلیمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہری ان کا نشانہ ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے بھرپور تعاون کرتا رہے گا، پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو بھی ایسی دٴْشمن قوتوں سے چوکنا اور دور رہنا ہو گا تاکہ دانستگی اور نادانستگی میں دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال نہ ہو سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme