حکمران ’’آئیں بائیں شائیں ‘‘کرکے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے،چوہدری محمدسرور

Published on August 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

99
لاہور(یو این پی)تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ حکمران ’’آئیں بائیں شائیں ‘‘کرکے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے‘تحریک انصاف’’چوردروازے ‘‘سے نہیں عوام کے ووٹوں سے پارلیمنٹ میں آئی ہے ‘ہمیں پارلیمنٹ سے ڈی سیٹ کروانے کی کوشش کر نیوالوں کو عوام آئندہ انتخابات میں سیاست سے ’’ آؤٹ ‘‘ کردیں گے ‘انتخابی اصلاحات کے بغیرآئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانا ممکن نہیں ہو گا‘بلدیاتی انتخابات کیلئے تحریک انصاف لا ہو ر سمیت پورے پنجاب میں بھرپور عوام رابطہ مہم شروع کریگی ۔ وہ اپنے دفترمیں اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید اورڈپٹی آرگنائزرپنجاب سبطین خان اوردیگرسے ملاقات کے دوران گفتگوکررہے تھے ۔ملاقات کے دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال ‘بلدیاتی انتخابات اورپارٹی امورسمیت دیگر ایشو ز پر بات چیت کی گئی ۔تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ’’نااہلیوں اورناکامیوں ‘‘میں موجودہ حکمرانوں نے سب کو شکست دیدی ہے کیونکہ حکمران آج تک قوم کو کسی بھی بحران سے نجات دلانے میں مکمل ناکام رہے ہیں اورقوم کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کی بجائے ’’آئیں بائیں شائیں ‘‘کررہے ہیں مگرحکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اس طرح قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں ‘‘حقیقی ‘‘اپوزیشن کا کرداراداکررہی ہے جسکی وجہ سے کچھ لوگوں کو اپنی سیاسی موت نظرآرہی ہے اس لے وہ تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کو ڈی سیٹ کروانے کی کوشش کررہے ہیں مگرانکو معلوم ہو نا چاہیے کہ تحریک انصاف کسی چوردروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے اقتدارمیں آئی ہے اوراپوزیشن جماعتوں میں سب سے زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف نے لیے ہیں اور تحریک انصاف ہی پارلیمنٹ میں اصلی اورحقیقی اپوزیشن کا کرداراداکرتے ہوئے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے ۔اپوزیشن لیڈرمیاں محمو دالرشیدنے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات (ن) لیگ کیلئے خوف علامت بن چکے ہیں اس لے حکمران بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے مختلف بہانے تلاش کرتے ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اورہم حکمرانوں کی بلدیاتی اداروں کے خلاف اقدامات کے خلاف اسمبلی سمیت ہرفورم پر آواز بلند کریں گے اورحکمرانوں کو ہرصورت بلدیاتی انتخابات کروانا پڑیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy