ضلع کی سطح پر سموگ مانیٹرنگ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر عثمان

Published on October 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی )ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی ہدایت پر ضلع میں انسداد سموگ کاروائیاں جاری ہیں 21 اکتوبر سے لیکر اب تک ضلعی انتظامیہ نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے 263 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جبکہ 108 مقامات پر فصلوں کی باقیات کو لگائی گئی آگ کو بجایا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع کی سطح پر سموگ مانیٹرنگ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں متعلقہ افسران کا سیٹ لائٹ امیج کے ذریعے سموگ کا سبب بننے والے عناصر کی نشاندہی کی جاتی ہے تاکہ ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جا سکے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ کوڑا کر کٹ اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے لوگوں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر عثمان علی کہا ہے کہ سموگ کو کنٹرول کرنے کے لئے عوام خصوصاََ کاشتکار و صنعت کار تعاون کریں فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائی جائے بلکہ ان کو زمین دبا کر تلف کیا جائے صنعتی یونٹ میں استعمال ہونے والے ایندھن میں ممنوعہ اشیاءنہ جلائی جائیں انہوں نے کہا کہ سموگ صحت کے لئے انتہائی مضر ہے عوام الناس احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں آنکھوں کی حفاظت کے لئے چشمہ لگائیں جبکہ ہاتھوں کو صابن سے بار بار دوھوایا جائے ہاتھوں کو صاف پانی سے آنکھوں کو صاف کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes