خوشبو اور پھولوں کا حسین امتیاز ہماری ثقافتی روایا ت سے ہم آہنگ ایک تہوار ہے محمد علی اعجاز

Published on March 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ موسم بہار کا جشن رنگ،خوشبو اور پھولوں کا حسین امتیاز ہماری ثقافتی روایا ت سے ہم آہنگ ایک تہوار ہے مارچ کے مہینہ کے آغاز کے ساتھ ہی رنگ برنگے پھولوں کے کھلنے اور درختوں پر شگوفوں کی بہار آجاتی ہے جو ہر انسان کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جشن بہاراں کی تقریبات کے ساتھ ساتھ پھولوں کی نمائش کا اہتمام لوگوں کے لئے تفریح طبع اور مختلف قسم کے پھولوں کو دیکھنے اور ان کے رنگوں و خوشبو ں سے لطف اندوز ہونے کے لئے اہتمام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں قلعہ والا پارک میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے میونسپل کار پوریشن،محکمہ تعلیم،پرائیویٹ سکول اور نرسریوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن رانا سہیل اظہر، پی ٹی آئی رہنما چوہدری طارق ارشاد،چوہدری سلیم صادق،غلام نبی کھوکھر،حفیظ اللہ بلوچ،فاروق ڈوگر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ موجو دتھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے مختلف اداروں کی جانب سے انتہائی مہارت اور خوش ذوقی سے لگائے گئے سٹالوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے موسم بہار میں جہاں لوگوں کے لئے پھولوں کی نمائش،درختوں کی اہمیت کو جاگر کرنے،درخت لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کے اقدامات سمیت کلچر شو کے مقابلوں،کھیلوں کے مقابلوں،ثقافتی پروگراموں اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کروائے ہیں جس سے اوکاڑہ کے لوگ لطف اندوزہوئے ہیں بلکہ مختلف مقابلہ میں حصہ لینے والوں کو اپنی صلاحیتیوں کے اظہار کا بھی موقع ملا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes