یوم پاکستان کا دن ہمارے لیے تجدید عہد کا دن ہے مہر امیر بخش

Published on March 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

\"3\"
وہاڑی(یو این پی)ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن وہاڑی مہر امیر بخش نے کہا ہے کہ 23۔مارچ کا دن ہمارے لیے تجدید عہد کا دن ہے آج ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہے کہ اغیار کی سازشوں کو ناکام بنا کر اس ملک کو بام عروج پر لے جانا ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی میں یوم پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر رانا محمد یعقوب ، ای ڈی او ایجوکیشن سلطان محمود، ڈی او سکینڈری ایجوکیشن رانا کوثر خان ، ڈی ای او ایلیمنٹری مختار چاون ، ہیڈماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول بشیر احمد چاچک، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول منیر جوئیہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رانا اسرارلحق،ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر، حبیب اللہ گجر بھی موجود تھے ڈی او سی مہر امیر بخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مختلف مسائل میں گھرا ہوا ہے اور اغیار اسکی سا لمیت کا نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اس لیے اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوان نسل جو ہمارا سرمایہ ہے کی تعلیم و تربیت جدید خطوط پر کرتے ہوئے انہیں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کریں ۔ای ڈی او ایجوکیشن سلطان محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت فروغ تعلیم کے لیے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرر ہی ہے نظام تعلیم میں دور حاضر کے تقاصوں کے مطابق تبدیلیاں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے لیے اپنے اسلاف کی قربانیوں کو مدنظررکھتے ہوئے خو د کو بھی ہر قسم کی آزمائش کی لیے تیار رکھنا ہے اورتعصبات کی لعنت سے جان چھڑانا ہے جس کے لیے اساتذہ کا کردار نہیات اہم ہے ۔پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی رانا محمد یعقوب ،ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن راناکوثر، اور ڈی ای او ایلیمنٹری مختار چاون نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے حضول کی منزل کٹھن تھی جسے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں حاصل کر لیااب اس کی تعمیر کا مرحلہ درپیش ہے جو ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ملک سے لسانیت ، علاقائی عصبیت ،برادری ازم کے فروغ کی حوصلہ شکنی بحثیت ایک پاکستانی ہمارا فرض ہے ہمیں نئی نسل کو ایک قوم بننے کے لیے تیار کرنا ہے تمام تر عصبیتوں سے بالاتر ہو کر ہی ہم دنیا میں سرخرو ہو سکتے ہیں اس موقع پر طلبا و طالبات منیبہ، حافظ نعیم ، محمد عمران ، نعم الہارون، آذان صابر ،تصدق حسین ،محمد اسامہ ،حافظ محمد عامر شکیل نے تلاوت،نعت کی سعادت حاصل کی اور ملی نغمے پیش کرنے کے علاوہ تحریک پاکستان کے اغراض ومقاصد پرتقاریر کیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes