فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں الیکٹریکل انجينئرنگ کے طالبعلم نے شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی تیار کی ہے جس کی بیٹری بریک لگانے پر بھی تیار ہوتی ہے۔فیصل آباد میں الیکڑیکل انجئینرنگ کے دو طالبعلم بلال اور عاکف نے بجلی،ایندھن اور شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی تیار کرلی ہے۔ گاڑی میں لگی لیتھیم بیٹری بریک لگنے سے چارج ہوجاتی ہے۔اس گاڑی میں 5 افراد سفر کرسکتے ہیں گاڑی کی تیاری میں سوا دو لاکھ کا خرچہ آیا ہے۔ گاڑی میں ڈیڑھ سو واٹ کی 6 اور 50 واٹ کی تین پلیٹس نصب کی گئی ہیں