سیاحوں کی بڑی تعداد نے کوہ مری اور گلیات کا رخ کرلیا

Published on November 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

ایبٹ آباد (یواین پی) ضلع ایبٹ آباد کے بالائی علاقوں میں سرکل بکوٹ گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری جاری پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ بارشوں کے باعث نشیبی علاقے جل تھل،بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ،روڈ برف باری سے بند۔عوام کی مشکلات میں اضافہ برفباری شروع ہوتے ہیں سیاحوں کی بڑی تعداد نے کوہ مری اور گلیات کا رخ کرلیا ہے اور بڑی تعداد میں سیاح گلیات پہنچ گئے ہیں۔ برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے گلیات میں سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ علاقہ کے غریب عوام مہنگی لکڑی خریدنے پر مجبور ہیںاس وقت بکوٹ نتھیا گلی روڈ سمیت تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں۔برف باری،بارش اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme