عبدالحکیم، سات ماہ قبل اغواءہونے والی انعم کا ڈراپ سین، سابقہ خاوند نے اغواءکرکے قتل کردیا پولیس مصروف تفتیش

Published on January 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

عبدالحکیم(یو این پی) سات ماہ قبل اغواءہونے والی انعم کا ڈراپ سین، سابقہ خاوند نے اغواءکرکے قتل کردیا پولیس مصروف تفتیش، تفصیل کے مطابق عبدالحکیم شاہ کریم کے رہائشی محمد حسین نوناری کی طلاق یافتہ بیٹی مسماة انعم کو سات ماہ قبل اس کے سابقہ خاوند عامر شہزاد و دیگر نے زبردستی اغواءکر کے فرار ہوگئے مدعی کی درخواست پر پولیس تھانہ عبدالحکیم میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی تقریباً ایک ہفتہ قبل عامر شہزاد اور اس والد کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو انہوں نے مغویہ انعم کو قتل کرنے کے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے و دیگرے افراد کے باہمی مشاورت سے قتل کر کے لاش کو دریا بدر کر دیا ہے مدعی مقدمہ کے مطابق میری بیٹی کے اغواءمیں ملوث اور بعد ازاں قتل کرنے والوں کے خلاف تمام ملزمان گرفتار کئے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题