وزیر اعلی پنجاب نے وہاڑی تا ملتان دو رویہ سڑک کی منظوری دے دی

Published on November 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

بورےوالا( یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ اور سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور رہنماوں کی کاوشوں اور سفارش پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وہاڑی تا ملتان دو رویہ سڑک کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے موجودہ اور سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی طاہراقبال چوہدری۔رائے ظہور احمد کھرل۔چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ۔پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ۔ چوہدری ارشاد احمد آرائیں۔چوہدری خالد محمود چوہان۔سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ۔اور میاں عبدالمتین ایڈوائزر ٹو صدر جنوبی پنجاب کی درخواست پر وہاڑی کے دیرینہ مسئلہ وہاڑی تا ملتان دو رویہ سڑک کی تعمیر کی منظوری دے دی جس کی لمبائی 86 کلومیٹر ہے اور اس کی لاگت 12 ارب روپے ہے ان کا کہناہے کہ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے بورےوالا تا وہاڑی دو رویہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا جس کی انہوں یقین دہانی کرائی ہے۔ان رہنماو¿ں نے اس منصوبہ کی منظوری پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بوزدار کا شکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy