شعیب اختر کے بعد وسیم اکرم کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری

Published on February 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

کراچی (یواین پی)لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے ٹک ٹاک کو ایک تفریحی ایپ بنانے اور غیر ضروری اسٹنٹ نہ کرنے کے پیغام کے ساتھ ٹک ٹاک پر انٹری دے ڈالی۔مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی دنیا بھر میں بڑی دھوم ہے، گزشتہ برس نامناسب مواد کے پھیلا وکی وجہ سے پاکستان میں 5 ماہ بند رہنے والی ٹک ٹاک ایپ کا صارفین کی جانب سے ڈانلوڈ کیے جانے میں تیسرا نمبر تھا۔وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی اپنے ٹک ٹاک پر آنے کی اطلاع بھی دی۔وسیم اکرم کی پہلی ٹک ٹاک میں ایک لڑکی اسٹنٹ کرتے دکھائی دیتی ہے، ساتھ ہی وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ایسے اسٹنٹس صرف اعلی تربیت یافتہ لوگ ہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ ایسے اسٹنٹس کرنے کے لیے تربیت یافتہ نہیں ہیں تو آپ کو ایسا اسٹنٹ کرنے سے پہلے غور کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ہمیں آپ سے پیار ہے۔خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر دیگر کرکٹرز، شوبز ستارے بھی کافی متحرک ہیں، حسن علی کی ٹک ٹاک ویڈیوز کے بھی خوب چرچے رہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes